• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جج ارشد ملک کی ویڈیوز، آڈیوز حقیقی اور مستند قرار


احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی ویڈیوز اور آڈیوز کو برطانوی ڈیجیٹل فارنزک آرگنائزیشن نے حقیقی اور مستند قرار دے دیا۔

سابق جج ارشد ملک کی ویڈیوز، آڈیوز پر مشتمل برٹش ڈیجیٹل فارنزک آرگنائزیشن کی رپورٹ جیو نیوز نےحاصل کرلی۔

برطانوی ڈیجیٹل فارنزک آرگنائزیشن کی 43 صفحات کی رپورٹ رواں ہفتے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کی جائے گی۔

فارنزک رپورٹ کی تصدیق نوٹری پبلک کے چارلس ڈروسٹن گوتھری نے کی، رپورٹ پر پرنسپل سیکریٹری آف اسٹیٹ فار فارن اینڈ کامن ویلتھ افیئر نے تصدیق اور مہر لگائی ہے۔

ارشد ملک کی ویڈیوز کی فارنزک ٹیسٹنگ فارنزک ماہر جیمزز جالی نے کی۔

رپورٹ کے مطابق فارنزک رپورٹ میں اصلی آڈیو اور ویڈیو کی کاپی کا جائزہ لیا گیا، فارنزک فرم کو لاء فرم کی ہدایت پر اوریجنل ویڈیو فراہم نہیں کی گئی۔

تازہ ترین