• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کورٹس،542مقدمات کا فیصلہ 3مجرموں کو سزائے موت13کو عمر قید

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ملک بھر کی 373ماڈل کورٹس نے سترہ ستمبر کو 542مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے تین مجرموں کو سزائے موت تیرہ کو عمر قید اور مجموعی طور پر 47مجرمان کو 75سال قید اور 2087268روپے جرمانہ کیا جبکہ زیرسماعت کیسز میں 846افراد کی شہادتیں بھی قلمبند کرلیں، پہلے مرحلے میں قائم کردہ 167 ماڈل کورٹس نے قتل کے 43اور منشیات کے 83مقدمات کا فیصلہ سنایا، ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ سیل سہیل ناصر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پنجاب میں قتل کے 14اور منشیات کے 48، اسلام آباد میں قتل کے ایک، سندھ میں قتل کے 12اور منشیات کے16، خیبر پختونخوا میں قتل کے 12اور منشیات کے17 جبکہ بلوچستان میں قتل کے 4اور منشیات کے2 مقدمات کا فیصلہ ہوا۔  
تازہ ترین