• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی حکم عدولی پر 3پولیس اہلکاروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیشن عدالت نے عدالتی حکم عدولی پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے 3 پولیس اہلکاروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تھانہ شاہ رکن عالم کے ایس آئی لیاقت علی، ہیڈ کانسٹیبل محمد افضل اور کانسٹیبل طاہر جاوید کو گرفتار کرکے 9 اکتوبر کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا ہے، جسٹس آف پیس نے شہری سے فراڈ اور اس کے بیٹے کو اغوا کرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس پی کمپلینٹ سیل سے 24 ستمبر کو جواب طلب کر لیا ہے، عدالت میں رب نواز طارق نے اندراج مقدمہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ کچھ عرصہ قبل ذاکر حسین سے ساڑھے 6لاکھ روپے میں گاڑی لی اور 2 لاکھ 12 ہزار روپے نقد دے کر بقیہ رقم قسطوں میں ادا کرنے کا طے پایا،تاہم کچھ روز بعد ہی ذاکر حسین نے گاڑی چھیننے کی کوشش کی تو عدالت سے حکم امتناع حاصل کرلیا جس پر ملزم موبائل پر دھمکیاں بھی دیتا رہا، بعد ازاں ساتھیوں کے ہمراہ اسکے بیٹے زاہد حسین کو اغوا کر لیا جس پر پولیس کو اطلاع دی تو ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی نے کارروائی کر کے بیٹے کو بازیاب کروا لیا لیکن ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ کیا اور انہیں چھوڑ دیا ،فاضل عدالت نے ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی کو شہری کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے، عدالت میں اعجاز حسین نے درخواست دائر کی تھی، سیشن عدالت نے ایس ایچ او تھانہ مظفرآباد کو پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیا ہے،عدالت میں نور فاطمہ اور محمد وقاص نے درخواست دائر کی تھی۔
تازہ ترین