• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پھندو میں قبرستان پر قائم غیرقانونی تعمیرات ختم کی جائیں ، پاکستان یوتھ آرگنائزیشن

پشاور (وقائع نگار) نواحی علاقہ پھندو کے مکینوں نے کہا ہے کہ قبرستان پر قائم غیرقانونی تعمیرات ختم کرنے کیلئےاسسٹنٹ کمشنر سارہ رحمان کو روکنا ظُلم کا انتہا ہے قبضہ مافیا کے خلاف مہم میں علاقہ کے دو ارکان قومی اسمبلی انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ قبرستان پر قائم غیرقانونی تعمیرات ختم کی جا سکے کیونکہ قبرستان پھندو کے غریب عوام کا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان یوتھ آرگنائزیشن نے بھی ممبر قومی اسمبلی ناصر موسیٰ زئی اور ارباب عامر ایوب سےمطالبہ کیا کہ پھندو میں قبرستان پر قائم غیرقانونی تعمیرات ختم کرنے میں دونوں ممبران قومی اسمبلی عمائدین کا ساتھ دیں۔
تازہ ترین