• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کا انار اپنے منفرد ذائقےکی وجہ سے ملک بھر میں مشہور ہے.

یہ بھی پڑھئے: حاملہ خواتین کیلئے انار جوس حیرت انگیز ٹانک

محکمہ زراعت کے مطابق  کاغذی اور سفید انار اپنے رس دار اور بہترین ذائقے کی وجہ سے کئی افراد کی اولین ترجیح ہے، لیکن حالیہ برسوں میں علی پور میں انار کے باغات تیزی سے ختم ہو رہےہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سواتی انار کا پاکستان کے بڑے شہروں میں راج

محکمہ زراعت کے اعدادو شمار کے مطابق 2 عشرے قبل علی پور میں 4 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیلے انار کے باغات سے ہر سال لاکھوں ٹن انار حاصل کیاجاتا تھا، مگر حکومتی سرپرستی نہ ہونے اور’ ہڈ‘ اور ’ ملی بگ‘ جیسی بیماریوں کے باعث انار کے باغات کا رقبہ سکڑ کر اب 400 ایکڑ سے بھی کم رہ گیا ہے۔

ماہرین زراعت کا کہنا ہے کہ مہلک بیماریوں نے تحصیل علی پور میں انار کے باغات کے خاتمے میں بڑا کردار ادا کیا ہے، بدترین صورتحال کا نوٹس نہ لیا گیا تو انار کی بہترین اقسام مارکیٹ سے ناپید ہوجائیں گی۔

تازہ ترین