آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار20؍ صفرالمظفر 1441ھ 20؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

مقبوضہ کشمیر، قابض فورسز نے علی گیلانی کو پریس کانفرنس سے روک دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں مسلسل45ویں روز بھی کرفیو اور پابندیوں کے باعث کاروبار زندگی معطل رہا۔قابض انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کو سرینگر میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرنے روک دیا ۔ گھر میں نظر بندبزرگ کشمیری رہنما نے خط کے ذریعے سے صحافیوں کو اپنے گھر میں پریس کانفرنس کی دعوت دی تھی تاہم قابض فورسز نے میڈیا نمائندوں ان کے گھر کی جانب آنے سے روک دیا اور وہاں جمع ہونے والوں کو منتشر کردیا۔

دنیا بھر سے سے مزید