• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگامہ آرائی کیس، تحریک لبیک کے کارکنوں کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج محمد اصغر خان نے تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی کے بھائی امیر حسین وغیرہ درجنوں افراد کیخلاف درج کیس کی سماعت ملزمان کی حاضری کے بعد 9اکتوبر تک ملتوی کر دی، پنڈی گھیب پولیس نے گزشتہ سال ملزمان کیخلاف ہنگامہ آرائی، اقدام قتل اور توڑ پھوڑ سمیت دہشت گردی کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔ خصوصی عدالت نمبر تین کے جج عبدالرحیم نے شیر حسن وغیرہ کیخلاف درج قتل اور دہشت گردی کے مقدمہ میں سات گواہ قلمبند کر کے 25ستمبر کو مزید شہادتیں پیش کرنے کا حکم دیا۔
تازہ ترین