• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کی کراچی میں ایف پی سی سی آئی کے عہدیداروں سے ملاقات

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی کی ایک ٹیم نے جمعرات کو فیڈریشن ہاوس کراچی میں ایف پی سی سی آئی کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور کاروباری برادری کا کرپشن ختم کرنے میں کردار پر تبادلہ خیال کیا ،نیب اعلامیہ کے مطابق ڈی جی نیب کراچی بریگیڈیئر (ر) فاروق اعوان نے کاروباری برادری کو ملک میں ساز گار ماحول بنانے میں اپنی کوششوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ نیب صرف ٹھوس ثبوت پر کاروائی کر رہا ہے ڈی جی نیب نے ملک میں کاروبار کے لیے ساز گار ماحول بنانے میں ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا ۔

تازہ ترین