آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر29؍ جمادی الثانی 1441ھ 24؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پی ایس ایف کو فعال رکھنے کیلئےیونٹوں کا دورہ کیا جائے گا، عالمگیر مندوخیل

کوئٹہ (آئی این پی)پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین عالمگیر مندوخیل، جنرل سیکرٹری مزمل خان کاکڑ اور ممبر معصوم خان میرزئی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تنظیم کو فعال رکھنے کیلئے صوبہ بھر کے یونٹوں کا دورہ کیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ اکیس ستمبر کو ڈگری کالج ہرنائی، بائیس ستمبر کو ڈگری کالج چمن جبکہ چوبیس ستمبر کو ڈگری کالج قلعہ سیف اللہ کے دورے کئے جائیں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ کارکن ذاتی رنجشوں کو بالائے طاق رکھ کر تنظیمی فیصلوں اور ڈسلپن کا احترام کریں۔ دریں اثنا انیس ستمبر کو صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی نے گورنمنٹ سائنس کالج اور بلوچستان یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ بیان میں کارکنوں کو تاکید کی گئی کہ 23 ستمبر کو پشتون ثقافتی دن کے طور پر تمام اضلاع میں بھرپور طریقے سے منایا جائے۔

کوئٹہ سے مزید