• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری ہیلتھ کیئر کا نشتر ،چلڈرن کمپلیکس،ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیکرٹری سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نادر چٹھہ نے نشتر ہسپتال،چلڈرن کمپلیکس،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا،انہوں نے وائس چانسلر نشتر پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا اور ایم ایس ڈاکٹر شاہد محمود بخاری سے ملاقات کی،مین فارمیسی ،سکیورٹی دفتر کا دورہ کیا،چلڈرن کمپلیکس میں ڈین مختار بھٹی ایم ایس ڈاکٹر مظہرالخالق نے او ٹی و دیگر وارڈز کا دورہ کرایا،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایم ایس ڈاکٹر رائو امجد ایڈمن آفیسر فراز انعام نے ہسپتال کے بجٹ مسائل سے آگاہ کیا اور ہسپتال میں سامان کی کمی کے حوالے سے آگاہ کیا ،نادر چٹھہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی،انہوں نےمریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات اور مفت ادویات کے حوالے سے بریفنگ بھی لی ،بعدازاں واپس لاہور چلے گئے ہیں۔
تازہ ترین