• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسے دقیانوسی خیالات جنہیں فوراً ترک کردینا چاہئے

پاکستانی بڑی معصوم قوم ہے یہ ہر اُس بات پر یقین کر لیتی ہے جو وہ سنتی ہے ، دیکھتی ہے یا پڑھتی ہے ۔

ہم سب ایسے خاندانوں میں پرورش پائے ہوئے ہیں جہاں روززمرہ ایسے دقیانونسی خرافات  سننے میں آتے ہیں ۔ جن میں سے چند یہ ہیں۔

1:چائے پینے سے انسان کالا ہوجاتا ہے۔

2:اگر سچ بتا دیا تو ڈانٹ نہیں پِٹے گی۔

3:پیسے گننے سے کم ہوجاتے ہیں۔

4:ہچکی آرہی ہے پتہ نہیں کون یاد کر رہا ہے۔

5:جوتے پر جوتا رکھا ہو تو آپ جلد ہی کہیں لمبے سفر پر روانہ ہوں گے۔

6:سیدھے ہاتھ پر خارش ہو تو آپ کے پاس پیسے آئیں گے۔

5:قینچی چلانے سے گھر میں لڑائیاں ہوتی ہیں.

6: جائےنماز کو کونے سے موڑ دیا جائے ورنہ شیطان نماز پڑھنے لگ جاتا ہے۔

7:کوا بولے تو مہمان آتے ہیں۔

8:بلی نے راستہ کاٹا ہے ، ضرور کچھ بُراہو گا۔

9:رنگین آنکھوں والے لوگ بے وفا ہوتے ہیں۔

10: بائیں آنکھ پھڑک رہی ہے تو ضرور کچھ غلط ہوگا۔


تازہ ترین