• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت قائم خانی کے سیاسی اثر و رسوخ ، کالے دھن کی کہانی

میئر کراچی وسیم اختر کے مشیر لیاقت قائم خانی کے سیاسی اثر و رسوخ اور کالے دھن کی کہانی منظر عام پر آگئی۔

لیاقت قائم خانی کے سیاسی اثر و رسوخ ، کالے دھن کی کہانی


کراچی میٹرو پولیٹن (کے ایم سی ) کے سابق ڈی جی پارکس لیاقت علی کو 80 کی دہائی میں محمد خان جونیجو کی سفارش پر نوکری ملی، لیاقت قائم خانی کراچی کی غریب بستی گٹر باغیچہ کے رہائشی تھے۔

یہ بھی پڑھیے :قائم خانی کرپش میں سیاستدانوں کا حصہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم لیاقت قائم خانی کچھ ہی عرصے میں پی ای سی ایچ ایس میں بنگلے کا مکین بن گیا، جبکہ لیاقت کے خلاف کرپشن کی پہلی نیب انکوائری 2003 میں بند کی گئی، دستاویزات کے مطابق ملزم کے خلاف 3 کروڑ کے گھپلوں کی تحقیقات 2013 میں بند کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نے دھاگوں کے کارخانوں، 30 دکانوں کی مارکیٹ اور بنگلوں کی خریداری کی، لیاقت قائم خانی 1986ء میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھرتی ہوئے۔

کے ایم سی ذرائع کا کہنا ہے کہ 1988 میں پی ای سی ایچ ایس بلاک ٹو میں 14 لاکھ کا محل نما بنگلا خریدا، جبکہ لیاقت قائم خانی کی دو فیکٹریاں، ایک مارکیٹ، سیکڑوں پلاٹ اور زرعی زمینیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاقت قائم خانی 2011ء میں گریڈ 20 میں ریٹائر ہوئے اور 2016ء میں مشیر باغات تعینات کیا گیا۔

تازہ ترین