• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کے پاس گرفتاریوں کیلئے کوئی پیمانہ نہیں، سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت مشرف کی حکومت کا تسلسل ہے، گرفتاری کیلئےنیب کا کوئی پیمانہ نہیں، کتے کے کاٹنے کی ویکسین سیاسی اشیونہیں، اسے سیاسی بھی نہیں بنانا چاہیے،میڈیا کے بڑے چینلزکچرے، مکھیوں، مچھروں اور کتے کے بجائےبڑے واقعات پر پروگرام کریں۔ جمعے کو سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پی ٹی آئی کی حکومت جنرل مشرف کی حکومت کا تسلسل ہے،خورشید شاہ کوجس طرح گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف جس طرح پھونڈے الزامات لگائے گئے ہیں وہ قابل مذمت ہیں، خود چیف جسٹس نے بھی اس یک طرفہ اقدامات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، یہ سب کچھ عمران خان اپنی بغض اور ذاتی انا کی تسکین کے لئے کررہا ہے۔
تازہ ترین