• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کی دورہ امریکا میں مصروفیات


وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا میں 23 ستمبر کو امریکی صدر سے ملاقات کریں گے، 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے تاریخی خطاب کریں گے، جبکہ سائیڈ لائن پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

دورہ امریکا میں وزیراعظم عمران خان کی مصروفیات کا شیڈول

وزیراعظم عمران خان دورہ نیو یارک کے دوسرے روز آج امریکی تاجروں سے ملاقات کریں گے، وہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکریٹری جنرل اور افغانستان میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے صدر کے علاوہ کشمیری رہنماؤں سے بھی ملیں گے ۔

عمران خان کی امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات 23 ستمبر کو ہوگی، اُسی دن عمران خان کونسل آف فارن ریلیشن سے خطاب بھی کریں گے، جبکہ چینی وزیر خارجہ، سینیگال کے صدر اور اٹلی کے وزیراعظم سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

24 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے استقبالیے میں شرکت کریں گے، امریکی سرمایہ کاروں اور ہیومین رائٹس واچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات کریں گے۔

عمران خان 24 ستمبر کو ہی امریکی صدر ٹرمپ اور اُن کی اہلیہ کے عشائیے میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز جائیں گے جہاں وہ نفرت انگیز مواد کی روک تھام سے متعلق کانفرس سے خطاب کریں گے، امریکا میں مقیم پاکستانی پروفیشنلز سے ملاقات بھی اسی روز شیڈول ہے۔

26 ستمبر کو وزیر اعظم کی سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات ہوگی، جبکہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز میں فنانس سے متعلق اجلاس میں شریک بھی ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے، اسی روز مصر، ایتھوپیا اور نیوزی لینڈ کے وزرائے اعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم 27 ستمبر کو ہی نیویارک میں پریس کانفرنس بھی کریں گے، ان کی ترک صدر طیب اردوان اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

تازہ ترین