امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کے روبر و ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کردی۔
وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات کی۔
عمران خان نے ڈونلڈ ٹرمپ پر واضح کردیا کہ بھارتی اقدام سےخطے کی صورتحال مزید خرابی کی طرف بڑھے گی۔
یہ بھی پڑھیے: افغان طالبان اب زیادہ مضبوط ہیں، عمرا ن خان
صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ڈونلڈٹرمپ نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کو ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملک چاہیں تو مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لیے تیار ہوں، میرے پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی دونوں سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ آپ تیار ہیں لیکن دوسری طرف سے بھی ثالثی کی پیشکش قبول کرے تو میں تیار ہوں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ سابق امریکی صدور نے پاکستان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا، گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نے بہت ہی جارحانہ زبان استعمال کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس دوران کئی ممالک کے سربراہان سے بات چیت ہوگی، لیکن میں چاہتا تھا عمران خان سے ضرور ملوں۔