• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر ، نیب کا خورشید شاہ کی رہائشگاہ پر چھاپہ

نیب سکھر کی ٹیم نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے گھر چھاپہ مارا ہے۔

ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کی بیگم اور بچوں کے کمروں کی بھی تلاشی لی گئی۔

یہ بھی پڑھیے:خورشید شاہ کو کون سی سہولتیں میسر ہونگی؟

واضح رہے آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کو نیب نے چند روز قبل اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔

پی پی رہنما کو نیب سکھر کے کیس میں نیب راولپنڈی کی ٹیم نے گرفتار کیا گیا تھا۔

نیب ٹیم نےخورشید شاہ کے بنی گالہ والے گھر پہ چھاپہ مار کر پورے گھر کی تلاشی لی تھی جبکہ ان کے ذاتی استعمال میں رہنے والے کمرے کی بھی تلاشی لی گئی تھی۔

تازہ ترین