• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوبل وارمنگ: گرین لینڈ میں برفانی تودہ ٹوٹ گیا

گلوبل وارمنگ: گرین لینڈ میں برفانی تودہ ٹوٹ گیا


گرین لینڈ میں فوٹو گرافر نے ایک انوکھا نظارہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا جب گلوبل وارمنگ کے باعث دیوہیکل برفانی تودہ ٹوٹ کر سمندر میں بہہ گیا۔

نوجوان گرین لینڈ کے گلیشئر کے قریب فوٹو گرافی کر رہا تھا کہ اچانک برف کی دبیز تہہ میں سرسراہٹ ہوئی اور برفانی تودہ دیکھتے ہی دیکھتے زور دار دھماکے سے ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تغیر کے باعث جہاں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، وہیں برفانی تودے بھی تیزی سے پگھل رہے ہیں۔

تازہ ترین