• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلزلےکےخوف نے سافٹ ویئر انجینئر کی جان لےلی

پاکستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے شدید زلزلے کے خوف نے میر پور  کے ایک سافٹ ویئر انجینئرنگ کے طالب علم کی جان لے لی۔

خیبر پختو نخواہ کے ضلع ہنگو کا رہائشی حمید اللّہ میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا طالب علم تھا اور وہ میرپور یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ سافٹ ویئر انجینئرنگ کے 8 ویں سمسٹر میں زیرِتعلیم تھا۔

مُلک کے بیشتر شہروں کی طرح جب میر پور میں زلزلہ آیا تو اُس وقت حمید اللّہ ہاسٹل میں موجود تھا، اس نے خوف زدہ ہوکر اپنی جان بچانے کے لیے ہاسٹل کی بالائی منزل کا رخ کیا اور چھت سےچھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ اپنی جان کی بازی ہار گیا۔

حمید اللّہ کے جاں بحق ہونے کی خبر کو سوشل میڈیا پر زیادہ سے زیادہ وائرل کیا جا رہا ہے اور اُس کی مغفرت کے لیے دُعائیں بھی کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر اور دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 450 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

تازہ ترین