• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیریں مزاری کی فردوس اعوان کے بیان پر معذرت

شیریں مزاری کی فردوس اعوان کے بیان پر معذرت


وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے زلزلے سے متعلق بیان پر معذرت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:زلزلے پر تبصرے سے سوشل میڈیا پر زلزلہ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کے خیالات حکومتی موقف نہیں، حکومت کا مطلب اجتماعی ذمہ داری ہوتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انسانی مشکلات سے کبھی بھی صرفِ نظر نہیں کیا جاسکتا، فردوس عاشق اعوان کے نامناسب بیان سے ہونے والی دل آزاری پر معذرت خواہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:’مخصوص جماعت نے میرے بیان کو ٹاپ ٹرینڈ بنادیا‘

اس سے قبل ایک اور پیغام میں شیریں مزاری نے فردوس عاشق اعوان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے انتہائی نامناسب اور احساس سے عاری قرار دیا تھا۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں سوشل میڈیا کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے اپنا انتہائی متنازع بیان جاری کیا تھا، جس کے بعد انہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

انہوں نے میرپور آزاد کشمیر میں اسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اپنے بیان کے خلاف ردعمل کو ایک مخصوص جماعت کی سازش قرار دیا تھا۔

تازہ ترین