حضرت یوسف بن عبداللہ بن سلامؓ فرماتے ہیں کہ مَیں نے دیکھا کہ نبی کریمﷺ نے جَو کی روٹی کا ٹکڑا لیا۔ اُس کےاوپر کھجور رکھی اور پھر فرمایا’’یہ اس کا سالن ہے۔‘‘اور اسے تناول فرمالیا۔(سنن ابودائود،کتاب الاطعمۃ)
جب جَو پر تحقیق کی گئی،تو یہ ثابت ہوا کہ یہ جلد ہضم ہوجانے والی ایک بہترین خوراک ہے،اس وجہ سے مریضوں کے لیے توبے حد مفید ہے۔اس کے کئی طبّی فوائد ہیں،جیسا کہ یہ رنگ صاف کرتا ہے،وزن گھٹاتا ہے،معدہ صاف رکھتا ہے،گیس دُور کرتا ہے اوردیگر امراض کے لیے بھی نافع ہے۔