• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دل کی بیماری کینسر سے بھی خطرناک قرار

دل کی بیماری کینسر سے بھی زیادہ خطرناک قرار


طبی ماہرین نے دل کی بیماری کو کینسر سے زیادہ خطرناک قرار دیا ہے،کہتے ہیں گزشتہ سال دنیا میں کینسر کی نسبت دوگنا اموات امراض قلب سے ہوئیں، پاکستان کی 31 فیصد آبادی دل کی بیماریوں میں مبتلا ہورہی ہے۔

عالمی یوم قلب پر طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امراض قلب کی صورتحال تشویشناک ہے، 30 سے 40 سال کی عمر کے لوگ دل کی بیماریوں میں زیادہ مبتلا ہورہے ہیں، بدقسمتی سے اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ بھی اسپتالوں میں لائے جا رہے ہیں، نوجوانوں میں یہ مرض شیشہ تمباکو نوشی کے باعث پھیل رہا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ 30سال کی عمر کے بعد بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور شوگر کے ٹیسٹ لازمی کرائے جائیں، ہارٹ اٹیک، شوگر اور کولیسٹرول سے ہوتا ہے، لوگ اپنی لاعلمی سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، سیڑھیاں چڑھتے وقت سانس پھولنا، بہت زیادہ پسینہ آنا اور سانس میں دشواری اس بیماری کی علامات ہیں۔

ماہرین ِطب کا کہنا ہے کہ دل کا مرض خواتین میں بھی عام ہورہا ہے، شوگر اور موٹاپاخواتین میں ہارٹ اٹیک کا باعث بن رہا ہے، متوازن خوراک اور ورزش کے ذریعے دل کے عارضے سے بچا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین