سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کی جیل میں سہولتیں کی فراہمی کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکم دیا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو وہی سہولیات جیل میں فراہم کی جائیں جو آصف زرداری کو فراہم کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: شاہد خاقان عباسی کی ذہانت نے نیب کے سورماؤں کو چِت کر دیا
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو جیل میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے دائر درخواست منظور کر لی۔
یہ بھی پڑھیے: آصف زرداری اور چھپکلی
عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو گھر کا کھانا، انورٹر اے سی ، ٹی وی ، ٹوسٹر اور فریج فراہم کرنے کا حکم دیا ہے، جبکہ سابق وزیر اعظم کی جانب سے مائیکروویو، کمپیوٹر، ٹیب، کرسی ، بیڈ، ٹیبل ، اخباراور مچھر دانی کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کو جیل میں سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے درخواست ان کی ہمشیرہ بیرسٹر سعدیہ عباسی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔