اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) آئی جے پرنسپل روڈ کو کشمیر ہائی وے سے ملانے والی فقیر ایپی روڈ سی ڈی اے کی عدم توجہ اور غفلت و لا پرواہی کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر گہرے گڑھوں میں تبدیل ہوچکی ہے۔اس سڑک پر سیکٹر آئی الیون ،میٹرو کیش اینڈ کیری ،نیسکام ہسپتال، اسلام آباد پولیس لائنز ،ایچ الیون قبرستان اور کئی جا معات واقع ہیں ۔یہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی رابطہ سڑک ہے جو نہایت خراب ہے اور اس کی وجہ سے شہریوں کی گا ڑیاں تباہ ہو رہی ہیں ۔وقت ضائع ہو رہا ہے۔ٹر یفک حا د ثات ہو رہے ہیں لیکن سی ڈی اے سو یا ہوا ہے۔سی ڈی اے کے ذرائع نے بتا یا کہ اس سڑک کی تعمیر نو کا فیصلہ ہوچکا ہے لیکن فائل روایتی سرخ فیتے کا شکار ہے۔شعبہ روڈز نے اس کا ٹینڈر کر نا چا ہا توفنانس ونگ نے اعتراض کیا کہ پی سی ون لائیں پھر ای ایس ہو گی۔یہ سڑک چونکہ بنیادی طور پر سیکٹر آئی الیون کا حصہ ہے لہٰذا آئی الیون کا نظر ثانی شدہ پی سی ون بنا یا گیا۔یہ پی سی ون منظوری کیلئےسی ڈی اے کی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں پیش ہوا تو وہاں پلاننگ کمیشن کے نما ئندوں نے اعتراض کیا کہ پی سی ون کی لاگت میں اضافہ کیوں ہوا ہے اس کی انکوائری کرائی جائے۔ ذرائع کے مطابق اضافہ تو فطری امر ہے کیونکہ پہلا پی سی ون کئی سال پہلے بنا تھا ۔شہر یوں نے چیئرمین سی ڈی اے اور وزیرمملکت برائے کیڈ د اکٹر طارق فضل چو ہدری سے اپیل کی ہے کہ اس مصروف سڑک کی تعمیر فوراً شروع کی جائے۔