سرینگر(جنگ نیوز)بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر مصائب کو مزید بڑھادیا گیا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے،اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرشدیدتشویش کااظہار کیا ہے،
مقبوضہ کشمیرپربھارتی یلغار کو 60 روز گزرنے پرسیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوئترس کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیرحل کرنےکیلئےپاکستان اور بھارت مذاکرات کریں،تفصیلات کے مطابق کشمیریوں پر مصائب شدید ہوگئے اور 5 اگست کے بعد سے مسلسل 9ویں جمعے بھی بھارتی فوج نے سرینگر کی جامع مسجد پر کڑا پہرا رکھا اور کئی مساجد پر تالے پڑے رہے،بھارتی فوج نے کشمیریوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے اس بار بھی روک دیا،بھارتی مظالم کیخلاف سرینگر،بڈگام،گندربال،اسلام آباد،پلوامہ،کلگام،شوپیاں،بانڈی پورہ، بارہمولہ، کپواڑا اور وادی کے دیگر حصوں میں شدید مظاہرے ہوئے،کشمیریوں نے آزادی کے حق میں جبکہ بھارت کیخلاف نعرے بازی کی\