پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں ایک شخص نے لین دین کے معمولی تنازع پر اپنے حقیقی بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق اوکاڑہ قصبہ ٹھٹھہ چاکر کے رہائشی لیاقت نامی شخص کا اپنے بھائی صابر سے رقم کی لین دین کا تنازع چل رہا تھا۔
اسی تنازع کے دوران مشتعل ہو کر صابر نے فائرنگ کر کے اپنے سگے بھائی لیاقت کو قتل کر دیا۔
پولیس نے لیاقت کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے جبکہ ملزم صابر کو گرفتار کر کے اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: عزیز آباد میں فائرنگ، پی ٹی آئی کا سابق عہدیدار قتل
ادھر سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں پرانی دشمنی کے باعث موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے 2 رکشہ سوار افراد کو قتل کر دیا اور فائرنگ کرتے ہوئے باآسانی فرار ہو گئے۔