گوجرانوالہ کی گکھڑ منڈی کے قریب جی ٹی روڈ پر ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی۔
گوجرانوالہ پولیس کے مطابق 3 ڈاکو سنار طاہر عزیز سے 9 کلو 800 گرام سونا لوٹ کر فرار ہو گئے، سونے کی مالیت سات کروڑ 75 لاکھ روپے تھی۔
متاثرہ سونے کے تاجر طاہر عزیز کا کہنا ہے کہ سونا خریدوفروخت کے سلسلے میں گوجرانوالہ سے راولپنڈی مارکیٹ لےجا رہے تھے ، راستے میں حادثہ پیش آیا، ڈاکو پولیس کی وردیوں میں ملبوس تھے۔
پولیس کے مطابق واردات کے بعد ناکہ بندی کروادی گئی ہے، واردات میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں ، فرانزک لیب کا عملہ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: گوجرانوالہ: شقی القلب باپ کا حملہ، 2 کمسن بیٹیاں زخمی
پولیس کے مطابق سونے کی مقدار کے بارے میں چھان بین کے بعد مقدمہ درج کیاجائے گا۔