راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج شوکت کمال ڈار نے سابق صدر پرویز مشرف کے اثاثہ جات سے متعلق مقدمہ کی سماعت 11اکتوبر تک ملتوی کر دی اور بینک مینجرز کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر اپنی حاضری یقینی بناتے ہوئے تمام ریکارڈ بھی ہمراہ لائیں، عدالت نے سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو قتل کیس میں ضمانت کے بعد بیرون ملک فرار ہو جانے پر پرویز مشرف کو باقاعدہ اشتہاری قرار دیکر پاکستان میں ان کی تمام منقولہ وغیرمنقولہ جائیداد کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیں۔