آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر21؍ صفر المظفر 1441ھ 21؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کراچی، فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق، کمسن بچی سمیت 5 افراد زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ کمسن بچی سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے، ناردرن بائی پاس پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے، منگھو پیر کے علاقے نیا ناظم آباد اور گلستان جوہر میں محکمہ موسمیات کے قریب ڈکیتی کی وارداتوں میں مزاحمت پر دو افراد زخمی ہوئے ، قائد آباد کے علاقے میں پولیس اہلکار کی اندھی گولی لگنے سے کمسن بچی زخمی ہوگئی، پولیس کے مطابق اہلکار بچوں پر حملہ کرنے والے پاگل کتے کو نشانہ بنا رہا تھا کہ گولی زمین سے لگنے کے بعد بچی کو لگ گئی، پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاون تھانے کی حدود ناردرن بائی پاس پر خبیر ہوٹل کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے تین افراد کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔

ملک بھر سے سے مزید