• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیر زمین پانی کی قیمت کا تعین اہم معاملہ، جلد پیشرفت ہونی چاہئے،سپریم کورٹ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نے منرل واٹرکمپنیوں کی جانب سے استعمال ہونے والے زیر زمین پانی کی قیمت کے تعین سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران صوبائی حکومتوں کو تجاویز جمع کرانے کا حکم جاری کرتے ہوئے مزید سماعت غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردی ہے جبکہ جسٹس عمر عطا ءبندیال نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ہمارے ملک میں نہری پانی کے استعمال کی انتہائی کم قیمت وصول کی جاتی ہےجس کی بڑی وجہ صوبائی حکومتوں کی لاپرواہی ہے ،لگتا ہے سندھ میں بھیʼʼ کٹاس راجʼʼ مندر والی صورتحال بن رہی ہے ،زیرزمین پانی کی قیمت کاتعین اہم معاملہ ہے جس پرجلد پیش رفت ہونی چاہیے ،جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بنچ نے بدھ کے روز کیس کی سماعت کی تو ڈپٹی اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی نے کہاکہ صوبائی حکومتوں نے پانی کی قیمت سے متعلق قانون کے حوالے سے سفارشات جمع کراناتھیں جوتاحال موصول نہیں ہوئی ہیں۔

تازہ ترین