• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ترکی نے شام میں فوجی کارروائی کا آغاز کر دیا

انقرہ (جنگ نیوز ) ترکی کی جانب سے شمالی مشرقی شام میں کرد جنگجوؤں کیخلاف فوجی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے،جس میں 15افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی جانب سے کرد پیش مرگہ فورسز پر شمال مشرقی شام میں کیے جانے والے حملے پر تنقید کرتے ہوئے اسے ایک ’غلط اقدام‘ قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ صدرٹرمپ نےتین روزقبل ترک شام سرحدپرتعینات فوجی دستہ واپس بلالیاتھا۔

ترکی نے شام میں فوجی کارروائی کا آغاز کر دیا


ادھر سعودی عرب نےبھی شام میں ترک جارحیت کی مذمت کی ہے،سعودی وزیرخارجہ کے مطابق ترک اقدام سےخطےکی سلامتی اوراستحکام پرمنفی اثرات پڑیں گے،ترک اقدام سےداعش کےخلاف عالمی کوششیں کمزورہوں گی۔برطانوی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں ترکی کی شام میں کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے،ڈومنک راب نے کہا کہ ترکی کی یکطرفہ ناقابل قبول ہے،ترک فوجی اقدام سے خطہ عدم استحکام کا شکار ہوگا۔

تازہ ترین