• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیشنل پریس ٹرسٹ کی تقرری کھلی مسابقت سے کی جائے،وزیراعظم کی ہدایت

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر/نمائندہ جنگ) معتبر ذ ر ائع سے معلوم ہو اہے کہ وزیر اعظم آفس نے چیئرمین نیشنل پریس ٹرسٹ ( این پی ٹی ) کی اسامی کا اشتہار دے کر کھلی مسابقت کے ذ ریعے اس عہدہ پر تقرری کی ہدایت کی ہے۔ ذ رائع کے مطا بق وزارت اطلاعات و نشریات نے پریس رجسٹرار اور انفا ر میشن گروپ کی گریڈ 20 کی افسر نائلہ مقصود کو اس عہدے پر تعینات کرنے کیلئے سمری وزیر اعظم کو بھجوائی تھی تاہم وزیر اعظم آفس نے یہ تجویز مسترد کر دی ہے،وزارت کا موقف یہ ہے کہ این پی ٹی کے 500ملین روپے سے زیا دہ کے ڈیپازٹس ہیں اور اربوں روپے کے اثاثے ہیں لہٰذا مارکیٹ سے کسی کی تقرری کرنے کی بجائے بہتر ہے کہ سر کاری افسر کو ا س عہدے پر تعینات کیا جائے۔
تازہ ترین