• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران ملک کو ریاست مدینہ بنانے کے دعوے کوعملی جامہ پہنائیں، جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(آن لائن) جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی نے کہا ہےکہ حکمران ملک کوریاست مدینہ بنانے کے دعوے کوعملی جامہ پہناہیں، ملک میں خلافت راشدہ کانظام لائیں جس میں سب کو برابری کی بنیاد پر حقوق ملیں گےا ورصوبوں اور وفاق کے درمیان بدنیتی اور تفریق وتقسیم کےنعرے بھی ختم ہو جائیں گے جس میں صاف شفاف احتساب ہے کرپٹ اورلیٹروں کی جڑیں خواہ کتنی ہی مضبوط ہوں لیکن ان کو راستہ نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا ملک کو صرف نظام کاتجربہ گاہ نہ بنایا جائے حکومت اور اپوزیشن قومی اور ملکی مفاد کیلئے تمام ذاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کرخلافت راشدہ کانظام تقلید اور مشعل راہ بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ انسانیت کے پاس مال و دولت کی فراوانی اور زندگی کی تمام سہولیات ہیں لیکن کتاب وسنت سے غفلت کی وجہ سے ان لوگوں پر نحوست اور اللہ تعالی کی طرف سے ایک قسم کا عذاب مسلط ہے یعنی باہر کفار کی یلغار کے علاوہ آپس کی مخالفت اور دست وگریبانی میں بھی مبتلا ہیں ان تمام مشکلات ومصائب کاحل صرف کتاب اللہ اور فرمان رسول اللہ ﷺکی طرف رجوع اور تمام برائیوں سے انفرادی و اجتماعی توبہ کرنا ہے۔
تازہ ترین