• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف پی سی سی آئی کو کلب بنا دیا گیا ہے،مرزاعبدالرحمان

پشاور(نیوزڈیسک)یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی)کی قیادت نے ایف پی سی سی آئی کو ایک کلب بنا ڈالا ہے جہاں گپ شپ فوٹو سیشن ذاتی مفادات کی آبیاری کے علاوہ کوئی کام نہیں ہوتا۔ وفاقی چیمبرکے عہدیداروں کو تاجروںکے مسائل حل کرنے سے زیادہ ذاتی فوائد کی پڑی رہتی ہے جس نے اس ادارے کی ساکھ ختم کر دی ہے۔ یو بی جی کے مرکزی رہنما، ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدراور اٹک چیمبر کے گروپ لیڈر مرزا عبدالرحمان نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ایف پی سی سی آئی کو مشیر خزانہ، مشیر تجارت، چئیرمین ایف بی آر، سیکرٹری کامرس، دیگر متعلقہ حکام اور پاکستان بزنس کونسل والے بھی گھاس نہیں ڈالتے جبکہ تاجر اور صنعتکار بھی اپنے مسائل کے حل کے لئے ان سے رابطے کے بجائے اپنے معاملات خود حل کرتے ہیں جیسا کہ آجکل تاجر سڑکوں پر نکل کر احتجاج کر رہے ہیں۔مرزا عبدالرحمان نے کہا کہ وہ یو بی جی کی حالت زار پر کافی عرصہ سے آواز اٹھا رہے ہیں اور اب خود انھوں نے اسکا اعتراف کر لیا ہے۔معیشت کی تباہی میں یو بی جی اور ایف پی سی سی آئی نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔
تازہ ترین