• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے15 ماہ ، پٹرولیم مصنوعات کے نرخ 20.57 روپے بڑھے

اسلام آباد (عاطف شیرازی نامہ نگار)پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پیٹرولیم مصنوعات 20 روپے 57 پیسے تک فی لیٹر مہنگی ہوگئیں یہ اضافہ اگست 2018سے اکتوبر 2019کے عرصے کے دوران ہوا،

موجودہ دورحکومت میں عالمی منڈی میں خام تیل 14ڈالر فی بیرل سے زیادہ سستا ہوا،عوام کو کوئی ریلیف نہ ملا،عوام کوعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے ریلیف سے محروم رکھا گیا۔

موجودہ دور میں پیٹرول 20 روپے 41 پیسے فی لیٹر مہنگا ہواراو ایم سی پرائس لسٹ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 20 روپے 57 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا،

لائٹ ڈیزل 15 روپے 93 پیسے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 16 روپے 7 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔اسی طرح پیٹرول 92 روپے 83 پیسے سے بڑھ کر 113 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہوگیا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 106 روپے 57 پیسے سے بڑھ کر 127 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔

لائٹ ڈیزل 75 روپے 96 پیسے سے بڑھ کر 91 روپے 89 پیسہ فی لیٹر ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق مٹی کا تیل 83 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 99 روپے 57 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔

موجودہ دور میں پیٹرول پر سیلز ٹیکس 9.5فیصد سے بڑھ کر 17فیصد ہوگیا۔مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس 6سے بڑھ کر 17فیصد ہوگیالائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 1فیصد سے بڑھ کر 17فیصد ہوگیا۔

ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 22سے کم کرکے 17فیصد کردیا گیاموجودہ دور میں عالمی منڈی میں خام تیل 14ڈالر فی بیرل سے زیادہ سستا ہوا خام تیل کی قیمت 72.53ڈالر سے کم ہوکر 58ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ۔

تازہ ترین