• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکارہ رابی پیرزادہ نے وزیراعظم عمران خان کو غربت ختم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ انہیں علم ہونا چاہئے کہ پاکستانی عوام بھکاری نہیں۔

یہ بھی پڑھیے: رابی پیرزادہ گرفتاری سے بچ گئیں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رابی پیرزادہ نے لنگرخانہ کھولنے کے بعد عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ خان صاحب بہت اچھا کام ہے بھوکے کو روٹی کھلانا لیکن اگر لنگر پرمفت روٹیاں توڑنے کے بجائے آپ اسی لنگر پر نوکری کرواتے تو لوگ محنت کر کے کھانا سیکھتے۔‘

انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سمجھنے کی کوشش کریں عوام بھکاری نہیں، وہ کام کرنا چاہتے ہیں، یہاں بہت بے روزگاری ہے۔

سوشل میڈیا پر رابی پیرزادہ کے مشورے کو بہت پسند کیا گیا۔

دوسری جانب گلوکارہ رابی پیرزادہ کے غیر قانونی طور پر سانپ، اژدھے اور مگرمچھ پالنے کے کیس کی سماعت لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری میں ہوئی جس کے دوران گلوکارہ نے مخالف وکیل پر الزام عائد کیا وہ ان کی ذات پر حملے کر رہے ہیں۔

گلوکارہ رابی پیرزادہ کی  میڈیا سے گفتگو


دوران سماعت گلوکارہ نے مزید کہا کہ ان پر سانپ اور دیگر جانور غیر قانونی طور پر رکھنے کا ایک بے بنیاد کیس بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں نوٹس بھی غلط پتے پر بھیجے گئے جب کہ مخالف وکیل ان پر ذاتی حملے کر رہے ہیں جس پر انہیں اذیت نہیں بلکہ افسوس ہو رہا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے گلوکارہ رابی پیرزادہ کے کیس کی سماعت23 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین