• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ صدارتی انتخابات مواخذے کا جواب ہوں گے، ٹرمپ

منیاپولس (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 2020ءکے انتخابات مواخذے کا جواب ہوں گے۔ یہاں اپنی انتخابی ریلی میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹس ان کا مواخذہ کرنے کی اس لئے کوشش کر رہے ہیں کیونکہ وہ مایوس ہوچکے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ڈیموکریٹس آپ کے ووٹ، آپ کی آواز اور آپ کے مستقبل کو مٹانا چاہتے ہیں لیکن وہ اس میں ناکام رہیں گے کیونکہ امریکہ میں دوبارہ عوام کی حکمرانی قائم ہو گی ۔ ۔انہوں نے صحافیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ غلط لکھنے والے جعلساز ہمارے ملک کے لئے بہت برے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈیموکریٹس کا خیال ہے کہ وہ یوکرائن کے ساتھ معاملات پر ٹرمپ کا مواخذہ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔صدر ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے یوکرائن کے صدر وولودیمر زیلنسکی پر دباو¿ ڈالا تھا کہ وہ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن اور ان کے بیٹے کیخلاف بدعنوانی کی تحقیقات شروع کریں۔اگرچہ صدر نے مواخذے کی تحقیقات میں تعاون کرنے سے انکار کر دیا ہے تاہم مواخذے کی عوامی حمایت آہستہ آہستہ بڑھ رہی ہے۔ امریکی قدامت پسندوں کے حامی ٹی وی چینل فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق 51 فیصد امریکی ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانا چاہتے ہیں۔ ترکی اورشام کی سرحد سے امریکی فوجیوں کو ہٹانے اور کردوں سے اتحاد ختم کرنے کے اچانک فیصلے پر ٹرمپ کو رواں ہفتے اپنی پارٹی کے اندر بھی غیر معمولی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
تازہ ترین