• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلیفورنیا میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن سے 10لاکھ شہری متاثر

کیلیفورنیا میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن سے 10لاکھ شہری متاثر


لاس اینجلس (اے پی پی) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پھیلنے والی آگ کے باعث بجلی کے طویل بریک ڈاؤن سے 10لاکھ شہریوں کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ۔ شمالی کیلیفورنیا کا علاقہ گزشتہ روز گہری تاریکی میں ڈوبا رہا جبکہ آگ جنوب کی جانب بڑھ رہی ہے۔ متاثرہ شہریوں میں لاس اینجلس کے 13ہزار بجلی صارفین شامل ہیں ۔ ریاست کے جنوبی علاقوں کے 30 ہزار صارفین کوسان ڈیاگو گیس اینڈ الیکٹرک کمپنی نے خبردارکیا ہے کہ صورتحال یونہی رہی تو انہیں بھی بجلی فراہمی روکی جا سکتی ہے ۔ اسی دوران لاس اینجلس کے مشرق میں 500 ایکڑ پر پھیلی آگ بجھانے کے لئے طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کوطلب کر لیاگیا ۔بیشتر مقامات پر آگ کو بجھالیا گیا۔واضح رہے کہ آتشزدگی کے باعث سکول اور یونیورسٹیاں بند ہیں جبکہ لوگ پانی اور پٹرول سمیت روزمرہ ضرورت کی اشیاءذخیرہ کر رہے ہیں ۔ لوگوںکا کہنا ہے کہ ایسا معلوم ہوتاہے کہ گویاوہ تیسری دنیا میں رہ رہے ہیں۔بجلی کمپنیاں اپنی ہائی وولٹیج لائنوں کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لے رہی ہیں ۔ پیسفک گیس اینڈ الیکٹرسٹی کمپنی نے جمعرات کومتاثرہ علاقوں میں کچھ لائنوں کی مرمت مکمل کرلی جس کے بعدایک لاکھ 37ہزار صارفین کوبجلی سپلائی بحال ہو گئی ۔واضح رہے کہ گزشتہ سال تباہ کن آتشزدگی میں 86 افراد ہلاک جبکہ ایک قصبہ مکمل تباہ ہو گیا تھا ۔

تازہ ترین