کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے کنٹریکٹ پر تقرر کئے گئے اساتذہ کو مستقل کرنے کے ایکٹ 2018ء کے سلسلے میں سندھ یونیورسٹی جامشورو کے ٹیسٹ کے ذریعے بھرتی کئے گئے ہائی اسکول ٹیچرز، جونیئر اسکول ٹیچرز اور پرائمری اسکول ٹیچرز کی جانچ کے لئے کمیٹی قائم کر دی ہے جس کا سربراہ اسپیشل سیکرٹری تعلیم کو رکھا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم کوآرڈی نیشن اور سیکشن آفسرIII سیکنڈری اس کے رکن جبکہ ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈی نیشن کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔