• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی ظفر نے کمسن گلوکارہ کی خواہش پوری کردی




معروف گلوکار علی ظفر نے کمسن عروج فاطمہ کی خواہش پوری کردی ۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی ہونہار گلوکارہ عروج فاطمہ نے علی ظفر کے ساتھ گانا گانے کی فرمائش کی تھی جس کو پورا کرتے ہوئے علی ظفر نے عروج کے ساتھ بلوچی کلاسکی گیت ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کی ویڈیو ریلیز کردی۔

یہ بھی پڑھیے: علی ظفر کے ساتھ کم سن گلوکارہ کون؟

لائٹ اینگل پروڈکشن کے بینر تلے بنی 02 منٹ 53 سیکنڈ پرمشتمل اس ویڈیو کو 17گھنٹوں میں 87 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

گانے کے ریلیز ہونے کے بعد عروج فاطمہ نے علی ظفر کو آئیڈیل قرار دیا اور ساتھ ہی شکریہ بھی ادا کیا۔

علی ظفر نے بھی اپنے ٹوئٹ میں عروج فاطمہ کو متعارف کرواتے ہوئے گانا شیئر کیا۔






واضح رہے کہ علی ظفر نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں ایم کردار ادا کررہے ہیں اور ایک اچھے گلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے انسان ہونے کا بھی ثبوت دے رہے ہیں۔


12 سالہ عروج فاطمہ کو گلوکاری میں متعارف کروانے سے قبل انہوں نے نیشنل یونیورسٹی اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ ) کی طالبہ کو بھی متعارف کروایا تھا اور ایک گانا بھی ریلیز کیا تھا۔

یشال شاہد کےلئے گزشتہ سال علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ایسے ٹیلنٹڈ لوگوں کو ضرور سامنے آنا چاہئے۔

تازہ ترین