• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جاپان، تاریخ کا خطرناک ترین طوفان ٹوکیو سے ٹکراگیا

خطرناک ترین طوفان ٹوکیو سے ٹکراگیا


ٹوکیو (عرفان صدیقی/جنگ نیوز)جاپان کی تاریخ کا خطرناک ترین طوفان ٹائفون ہگی بس ٹوکیو سے ٹکرا گیا،جس کے بعد 73 لاکھ افراد کو نقل مکانی کا حکم دیا گیاہے ،جاپان کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں اور طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ہفتے کو جاپان میں رگبی ورلڈ کپ کے دو میچ ہونے تھے جو منسوخ ہوگئے، تفصیلات کے مطابق جاپان کی 60سالہ تاریخ کا بدترین طوفان ٹوکیو سے ٹکراگیا ، 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائوں نے نظام زندگی معطل کردیا ، دو افراد ہلاک درجنوں زخمی ہوگئے ہیں،ہزاروں پروازیں بھی روک دی گئی ہیں ، ٹرینیں اور ٹرانسپورٹ بند ، حکومت نے ٹوکیو اور متصل علاقوں میں تعطیل کردی ، سخت خطرے کے پیش نظر ریڈ الرٹ بھی جاری کردیا ، درجنوں ڈیم بھر جانے سے پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا ، دن بھر لوگوں کو احتیاط برتنے اور محفوظ جگہوں پر رہنے کے اعلانات ہوتے رہے ، جاپان کی شدت ساٹھ سال قبل آنے والے طوفان جیسی تھی جس سے بارہ سو افراد ٹوکیو اور متصل علاقوں میں ہلاک ہوگئے تھے ، حکومت کی جانب سے شہریوں کو نشیبی علاقے خالی کرنے اور گھروں کی اوپری منزل پر رہنے کی ہدایات جاری کی جاتی رہیں ، جاپانی وزیر داخلہ نے آن لائن آکر جاپان میں مقیم غیر ملکیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا ،، جبکہ جاپان میں پاکستانی سفیر امتیاز احمد نے بھی جاپان میں مقیم پاکستانیوں کے لیے ہیلپ لائن قائم کرتے ہوئے تھرڈ سیکریٹری مرزا سمیر بیگ کو رابطہ افسر مقرر کرتے ہوئے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رابطہ کرنے کی ہدایدات جاری کیں۔

تازہ ترین