• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کے 2 نئے ارکان کی تقرری کا معاملہ پارلیمنٹ بھجوانے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے دو نئے ارکان کی تقرری کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھجوانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے الیکشن کمیشن کے 2 نئے ارکان کی تقرری کے خلاف کیس میں ریمارکس دیئے کہ کیا آپ الیکشن کمیشن کو نان فنکشنل کرنا چاہتے ہیں؟ پارلیمنٹ اتنا چھوٹا معاملہ بھی حل نہیں کرسکتی؟

انہوں نے کہا کہ کیا وفاقی حکومت ابھی تک ڈیڈ لاک کا دفاع کرنا چاہتی ہے؟ اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ مجھے وفاقی حکومت سے ہدایات لینے کی اجازت دی جائے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ الیکشن کمیشن کوغیر فعال ہونے سے بچائیں اور مشاورت سے یہ معاملہ حل کریں ۔

واضح رہےکہ صدر مملکت عارف علوی نے الیکشن کمیشن بلوچستان اور سندھ کے ممبران کی تعیناتی کی تھی جس پر چیف الیکشن کمشنر نے اس تعیناتی کو خلاف آئین قرار دیتے ہوئے نئے ممبران سے حلف لینے سے معذرت کی تھی۔

اس معاملے کے بعد جہانگیر جدون ایڈووکیٹ نے الیکشن کمیشن کے 2 نئے ارکان کی تقرری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جس میں استدعا کی گئی تھی سپریم کورٹ میں مفاد عامہ کی درخواست کے فیصلے تک سماعت روکی جائے۔

تازہ ترین