• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے دورہ چین و ایران پر کابینہ کو اعتماد میں لے لیا

وزیراعظم عمران خان نے دورہ چین اور ایران پر وفاقی کابینہ کو اعتماد میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت جاری ہے ۔

اجلاس میں وزیراعظم نے کابینہ کو چینی اور ایرانی قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق بتایا اور ساتھ ہی کل ( منگل )کے دورہ سعودی عرب کے مقاصد سے بھی آگاہ کیا ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے خطاب میں کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے ایران ، سعودیہ کشیدگی کم کرانے کےلیے کوشاں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے دونوں ملکوں کے درمیان امن اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں جیلوں سے ائر کنڈیشنز نکلوانے کےلیے نیب قوانین میں ترمیم کا مسودہ پیش کیا گیا ،نیب آرڈیننس میں ترمیم کے مطابق 5 کروڑ سے زائد کرپشن کے ملزم کو سی کلاس میں رکھا جائے گا ۔

کابینہ اجلاس میں خواتین کو وراثت میں حقوق کاقانون آرڈیننس سے نافذ کرنے کی منظوری دے دی گئی ،جس کے تحت خواتین کو درخواست پر وراثت میں ان کا حق ملے گا ۔

ذرائع کے مطابق خواتین کو وراثت وفاقی محتسب ،متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور پولیس کی مدد سے دلوائیں گے، آرڈیننس کے تحت متاثرہ خواتین کو یہ حق 2 ماہ میں دلوایا جائے گا۔

اجلاس میں آئینی و قانونی اصلاحات کے 6 آرڈیننس لانے کی منظوری دی جائے گی ، جس میں وزارت قانون،منی لانڈرنگ ،کرپشن ،نیب اختیارات و دیگر قانونی اصلاحات شامل ہیں۔

تازہ ترین