• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
احمد شہزاد، کوہلی اور ڈیوائن اسمتھ کے ہم پلہ آگئے
احمد شہزاد نے 63 گیندوں پر 111 رنز کی اننگز کھیلی، جو  ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی پانچویں سنچری ہے۔

فیصل آباد میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں سینٹرل پنجاب کی جانب سے کھیلنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنگ بیٹسمین احمد شہزاد نے شاندار سنچری اسکور کی جس کے ساتھ وہ مختصر دورانئے کی کرکٹ میں ویرات کوہلی اور ڈواین اسمتھ کے ہم پلہ آگئے ہیں۔

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں منگل کو احمد شہزاد نے 63 گیندوں پر 111 رنز کی اننگز کھیلی، 3 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے احمد شہزاد کی اننگز ان کے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی پانچویں سنچری ہے۔

27 سالہ اوپنگ بیٹسمین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پانچ سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی اور تیسرے ایشین بیٹسمین ہیں۔

وہ سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی سنچریز بنانے والے پلیئرز کی فہرست میں ویرات کوہلی اور ڈوائن اسمتھ کے برابر آگئے ہیں۔

بھارت کے روہیت شرما نے چھ سنچریاں اسکور کی ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 22 ٹی ٹوئنٹی سنچریوں کے ساتھ فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔

احمد شہزاد انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں سنچریاں بنانے والے واحد پاکستانی بیٹسمین بھی ہیں۔

گزشتہ کچھ ماہ ٹیم سے باہر رہنے کے بعد احمد شہزاد نے سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کم بیک کیا لیکن وہ کوئی خاطرخواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے جس پر اوپنگ بیٹسمین کو شدید تنقید کا بھی سامنا رہا۔

تازہ ترین