• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا حکومت نے نیشنل گیمز 9 نومبر تک ملتوی کردیے

خیبرپختونخوا حکومت نے نیشنل گیمز 9 نومبر تک ملتوی کردیے


خیبرپختونخوا حکومت نے ملکی حالات اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر نیشنل گیمز 9 نومبر تک ملتوی کردیے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے ایک ویڈیو پیغام میں قومی کھیلوں کو 9 نومبر تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ پشاور میں 27 اکتوبر سے ہونے والے نیشنل گیمز ملتوی کردیے گئے ہیں جو اب 9 نومبر سے 14 نومبر تک ہوں گے۔

شوکت یوسفزئی نے مزید کہاکہ کچھ لوگ دھرنا دینے جارہے ہیں، جس کا کوئی جواز نہیں ہے، اس کے باوجود سیکیورٹی اداروں کی تجویز پر نیشنل گیمز ملتوی کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین