• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

75 سال کی عمر میں بچی کو جنم دینے والی عمر رسیدہ خاتون

بھارت میں ایک خاتون 75 سال کی عمر میں بچی کو جنم دے کر دنیا کی طویل العمر ماں بن گئیں۔

75 سال کی عمر میں بچی کو جنم دینے والی عمر رسیدہ خاتون


غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے ہی خاتون نے بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے کوٹا میں پربھا دیوی نے کامیاب آپریشن کے بعد ایک بچے کو جنم دیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق نوزائدہ بچی کا وزن 595 گرام ہے جسے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔

بچی کی پیدائش آپریشن کے ذریعے قبل از وقت ہوئی ہے کیونکہ ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ بوڑھی خاتون کا صرف ایک ہی پھیپھڑا کام کرتا ہے اور وہ جسمانی طور پر بہت کمزور بھی ہیں۔

75 سال کی عمر میں بچی کو جنم دینے والی عمر رسیدہ ماں
ڈاکٹروں کے مطابق بچی کا وزن 595 گرام ہے

مذکورہ خاتون کے شوہر کی عمر 80 سال ہے جو اپنی زندگی پینشن پر گزار رہے ہیں، اس جوڑے نے پہلے ہی ایک بچہ گود لیا ہوا ہے، تاہم اس کی خواہش تھی کہ ان کے ہاں ان کی اپنی اولاد پیدا ہو۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی عمر 75 برس ہے، جس کے ساتھ ہی وہ ماں بننے والی دنیا کی بوڑھی ترین خاتون بن گئی ہیں جو موجودہ ریکارڈ ہولڈر سے بھی 9 سال زیادہ ہے۔

پربھا دیوی کے گائینا کولوجسٹ ڈاکٹر ابھیلاشا کنکر کا کہنا تھا کہ حاملہ خاتون اپنی ڈیلوری کے متعین وقت سے 5 سے 4 روز قبل اسپتال آئیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں خاتون کی تشخیص کے بعد معلوم ہوا کہ ان کی ڈیلوری میں بہت پیچیدگیاں موجود ہیں جس کی وجہ سے ان کا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ وہ بیمار ہونے کے ساتھ ساتھ عمر رسیدہ بھی تھیں، تاہم ہم ان کی زندگی کو داؤ پر نہیں لگانا چاہتے تھے کیونکہ انہوں نے پہلے ہی 6 ماہ سے زائد عرصے تک اس بچے کو اپنے بطن میں لیے رکھا اسی وجہ سے اگر ان کا آپریشن نہیں کیا جاتا تو یہ بچی جانبر نہیں ہوپاتی۔

ڈاکٹر ابھیلاشا کنکر کہا کہ یہ میرے لیے بہت حیرت انگیز ہے کیونکہ خاتون نے بتایا کہ اس کی عمر 75 سال ہے لیکن اس کا انہوں نے کوئی ثبوت نہیں دیا جبکہ ان کے شوہر کی عمر 80 سال ہے۔

75 سال کی عمر میں بچی کو جنم دینے والی عمر رسیدہ ماں
خاتون اپنی عمر کی تصدیق نہیں کر سکیں تھیں

اس سے ایک ماہ قبل بھارت ہی میں ایک خاتون جڑواں بچوں کو جنم دیا جبکہ اس خاتون نے اپنی عمر 74 سال بتائی لیکن وہ اس کی تصدیق نہیں کرسکیں۔

واضح رہے کہ دنیا کی عمر رسیدہ ماں بننے والی خاتون کا ریکارڈ اسپین کی ماریہ ڈیل کارمین بوساڈا ڈی لارا کا ہے۔ 

انہوں نے 66 سال کی عمر میں دسمبر 2006 میں جڑواں بچوں کو جنم دیا جبکہ وہ 2009 میں انتقال کر گئیں۔

تازہ ترین