• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے بعد دورہ سعودی عرب پر موجود وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت خطے میں امن و امان اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک سمیت پورے خطے میں امن و استحکام چاہتےہیں، خطے میں ہر قسم کے تنازعات اور اختلافات کا سیاسی رابطوں اور سفارتکاری سے حل ممکن ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے محمد بن سلمان کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا، ساتھ ہی دونوں ممالک نےباہمی تعلقات اور دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات سے قبل سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز سے ریاض میں ملاقات کی تھی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچے


یہ بھی پڑھیے:وزیراعظم کے دورہ تہران کا اعلامیہ جاری

واضح رہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب سے پہلے ایران کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے صدر حسن روحانی اور آیت اللہ خامنہ ای سےملاقات کی تھی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دورہ ایران میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات ہوئی جس میں ایران نے پاکستان کا ساتھ دینے کی دوبارہ یقین دہانی کرائی ہے۔

تازہ ترین