• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضائیہ اور آرمی کے 8 افسران سول و فارن سروس میں ضم

کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان ایئرفورس اور آرمی کے آٹھ افسران کو پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پی اے ایس) پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی) اور فارن سروس آف پاکستان (ایف ایس پی) میں تبادلہ کرکے ضم کردیا گیا ہے۔ فیڈرل سروس کمیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (سی ای) محمد رمضان ملک نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے کہ پاکستان ایئرفورس اور آرمی کے چار چار افسران کا پہلے نفسیاتی تجزیہ اور پھر وائی وا وائس (زبانی سوال جواب) کرنے کے بعد ان کو مختلف سول اور فارن سروس میں تبادلہ کرکے ضم کردیا گیا ہے۔ آرمی سے تعلق رکھنےوالے کیپٹن انس خان، کیپٹن اریب احمد مختار، کیپٹن چوہدری اویس افضل اور کیپٹن محمد شہرار خان، جن کا ڈومیسائل اور تبادلے کی جگہ بالترتیب دیہی سندھ، ایف ایس پی، پنجاب، پی اے ایس، پنجاب پی اے ایس، اور شہری سندھ پی ایس پی۔ اسی طرح فضائیہ سے فلائٹ لیفٹیننٹ خالد شمس، فلائٹ لیفٹیننٹ شاہ نواز خان، فلائٹ لیفٹیننٹ خزیما انور اور فلائٹ لیفٹیننٹ ذیشان علی شامل ہیں۔ ان کے ڈومیسائل اور تبادلے کی جگہ بالترتیب کچھ یوں ہے کہ پی کے، پی اے ایس، پنجاب ایف ایس پی، پنجاب پی اے ایس اور دیہی سندھ پی ایس پی۔
تازہ ترین