• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ اوقاف نے 1985سے 2012ء تک کا زمین کا سرکاری ریکارڈ قبضےمیں لے لیا

ملتان(سٹاف رپورٹر )اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ملتان نےناجائز قبضے کے حوالے سےمحکمہ اوقاف نے 1985 سے 2012ء تک کا زمین کا تما م سرکاری ریکارڈ قبضےمیں لے لیا ہے جس کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مخدوم رشید میں اوقاف کی زمین پر قبضہ کیا میں جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی اور محکمہ اوقاف کے افسران زیر تفتیش ہیں ۔اینٹی کرپشن رپورٹ کے مطابق جاوید ہاشمی کے داماد نے محکمہ اوقاف کی 60 ایکڑ زمین پر 27 سال غیر قانونی طور پر کاشتکاری کرتے رہے ، زاہد بہار ہاشمی نے 1985 سے 2012 تک زمین پر قبضہ کر کے سرکاری خزانے کو تین کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا ،اینٹی کرپشن ملتان کے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
تازہ ترین