ملتان (سٹاف رپورٹر)نشتر ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ڈیجیٹل ایکسرے مشین خراب پڑی ہے جس کی وجہ سے مریض اور ان کے لواحقین پریشان نظر آرہے ہیں۔معلوم ہوا ہے ایکسرے مشین خراب ہونے سے مریض بازار سے مہنگے داموں ٹیسٹ کروانے پر مجبور ہیں۔ذرائع کے مطابق مذکورہ ڈیجیٹل ایکسرے مشین کو تقریبا ڈیڑھ ماہ قبل بھی ٹھیک کروایا گیا تھا جو دو روز میں ہی خراب ہوگئی ۔نشتر ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے مذکورہ ایکسرے مشین کو فعال کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔