• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


برطانوی شاہی جوڑے کے دورۂ پاکستان میں شہزادہ ولیم کے بعد ان کی اہلیہ ڈچز آف کیمبرج کیٹ میڈلٹن نے بھی اردو زبان میں گفتگو کرکے پاکستانی عوام کے دل جیت لیے ہیں۔

برطانیہ کے شاہی خاندان کے بڑے بیٹے اور بہو دورۂ پاکستان کے تیسرے دن آج لاہور پہنچے جہاں وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب سے ملاقات کے بعد انہوں نے ایس او ایس ویلیج کا طے شدہ دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے: شاہی خاندان کا پہلا فرد جس نے شیروانی پہنی

اس موقع پر شہزادی کیٹ مڈلٹن نے ایس او ایس ویلیج میں 2 بچوں کی سالگرہ کا کیٹ کاٹا اور انہیں اردو زبان میں سالگرہ کی مبارکباد دے کر وہاں موجود سب لوگوں کو حیران کر دیا۔

شہزادی کیٹ مڈلٹن کی زبان سے اردو میں نکلے ’سالگرہ مبارک‘ کے الفاظ نے وہاں موجود بچوں اور بڑوں میں خوشی کا سماں باندھ دیا اور وہاں موجود تمام شرکاء سالگرہ مبارک کے پیغام میں ان کے ہم آواز ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: برطانوی شاہی جوڑے کی لاہور آمد پر سیکورٹی پلان تیار

شاہی مہمانوں نے ایس او ایس ویلیج میں یتیم و نادار بچوں کے ساتھ اپنا قیمتی وقت گزارا، ان کی بنائی ہوئی پینٹنگز کو سراہا اور ویلیج میں بچوں کو دی جانے والی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیے: برطانوی شاہی جوڑا اسلام آباد پہنچ گیا

واضح رہے کہ دورۂ پاکستان کے پہلے استقبالیے میں شہزادہ ولیم نے اردو زبان میں حاضرین کو ’سلام‘ کیا تھا اور ان کی مہمان نوازی پر ’شکریہ‘ بھی ادا کیا تھا۔

تازہ ترین